لاہور: (آئی این این) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکی ٹمںی امریکی ڈالر کی قیمت میں چار ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 1717 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 1300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 53 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 131173 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔