فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 2022 ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی، ٹرافی کی رونمائی آج نجی ہوٹل میں ہوگی، ٹرافی آذربائجان سے لاہور لائی گئی ہے۔ ٹرافی کو لاہور کے بعد سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
لاہور کے نجی ہوٹل کے ہال کو فٹبال کے میدان کی طرح ڈھال دیا گیا ہے، ہال کے ایک سائیڈ پر پلئیرز چینج روم بنایا گیا ہے جبکہ ہال کی دوسری طرف فٹبالز رکھے گئے ہیں۔
ہال کے درمیان چھوٹی فٹبال پچ بھی بنائی گئی ہے، تقریب میں قومی و غیر ملکی فٹبالرز شرکت کریں گے، جبکہ مختلف گلوکار بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔