اسلام آباد:(آئی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا انسٹٓاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
ہیکرز کی جانب سے ایلون مسلک کے ٹوئٹ کی سکرین شاٹ شیئر کی گئی، عمران خان کا انسٹاگرام پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ بھی مانیٹر کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے انسٹاگرام پر 7.4 ملین فالورز ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ریکور کرلیا ہے، اکاؤنٹ سکیور کیا جارہا ہے۔