جنیوا:(آئی این این)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں بد ترین سیلاب اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لیے بیمار افراد کی نگرانی کرنا ہوگی۔