ضمنی الیکشن لٹیروں کیخلاف حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے: عمران خان

اسلام آباد: (آئی این ٰاین)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں ہر کوئی ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے، ہمارا مقابلہ الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں