لاہور: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کو اغواء اور تشدد کیا گیا ، یہ سازش کا حصہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے، جب سے ڈاکٹر شہباز گل کو اغوا کیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور پھر دوبارہ پولیس سٹیشن لے جایا گیا تو اس کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔ یہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو زبردستی ہمارے خلاف جھوٹے بیانات دے کر نشانہ بنانا قطعی طور پر قبول نہیں۔ ہم شہباز گل پر تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی اقدامات اقدامات کریں گے، ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائیاں ہمارے خلاف واضح کی جا رہی ہیں۔
to target me & PTI by forcibly getting false statements against us similar to what they have been doing against social media activists.This is absolutely unacceptable. We will take all legal & pol actions to counter not only this torture being inflicted upon Shahbaz Gill
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2022