گلگت بلتستان: (آئی این این) شدید بارشوں اور سیلاب نے گلگت کا نواحی علاقہ گورو جگلوٹ میں تباہی مچادی، دریائے ہنزہ کے قریب آباد 50 سے زائد گھرانے سیلاب میں بہہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کے نواحی گاؤں گورو جگلوٹ میں سیلاب نے تباہی مچادی دی، متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور سول انتظامیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے شاہراہ قراقرم پر عارضی ٹینٹ ولیج قائم کردئیے گئے۔
سیلاب سے تباہ شدہ گاؤں گورو جگلوٹ میں پاک فوج نے متاثرہ افراد کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کر کے مفت ادویات اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کا سامان فراہم کرنا شروع کر دیا۔
پاک فوج کی جانب سے متاثرین کے لے ٹینٹ، اشیائے خورونوش، ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مکانات، لاکھوں روپے مالیت کی قیمت زمین اور پھل دار درخت تباہ ہو گئے جس پر صوبائی حکومت خاموش ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل بنیادوں پر رہائش کا بندوبست کیا جائے۔