بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر سے صرف 2 دن میں 220 کروڑ کما لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’پٹھان‘ آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113 کروڑ سے زائد کمائے۔