امریکی ریاست آئس لینڈ کے ایک کالج کے طالبعلموں کے گروپ کا ان کے ہردلعزیز سکیورٹی گارڈ کو ان کے وطن بھیجنے کے لیے کیا گیا اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبعلموں کو جب علم ہوا کہ جیمز (سکیورٹی گارڈ) کو اپنے گھر والوں سے ملے 11 سال ہوگئے ہیں اور اس کے گھر والے نائجیریا میں رہتے ہیں، تو انہوں نے جیمز کے لیے پیسے جمع کرنا شروع کر دیے۔
اسٹوڈنٹس نے آن لائن پیسے جمع کرنے کی کوشش کی اور 24 گھنٹے میں صرف 3 ہزار ڈالرز اکھٹے ہوگئے، بعدازاں انہوں نے 24 ہزار ڈالرز جمع کیے اور نائجیریا کا ٹکٹ خریدا۔
طالبعلموں کا کہنا ہے کہ جیمز ان کا پسندیدہ شخص ہے، وہ بہت ہی رحم دل اور اچھا انسان ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اسٹوڈنٹس نے سکیورٹی گارڈ کو ٹکٹ دیا، جیمز جس کو یہ توقع بالکل نہیں تھی وہ ٹکٹ حاصل کرکے حیرانی میں مبتلا ہوگیا۔
بعدازاں وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور جس کُرسی پر بیٹھا تھا وہاں سے نیچے گرگیا، اس نے اپنے آنسو چھپانے کے لیے منہ کو ڈھانپا ہوا تھا۔
Load/Hide Comments