بھارت کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ سارہ نے اس سے قبل حال ہی میں ماڈلنگ شروع کی ہے جس کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
سارہ یونیورسٹی کالج آف لندن کی گریجویٹ ہیں۔ ان کا بھائی ارجن ایک کرکٹر ہے اور اس وقت آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے ساتھ منسلک ہیں۔
ایک ذرائع نے بالی ووڈ لائف کو بتایا کہ سارہ اداکاری میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اور انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لئے کالج بھی جوائن کر رکھا ہے۔
سارا ٹنڈولکر کو کیریئر کے انتخاب میں والدین کی جانب سے کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی بلکہ ماں باپ نے ہمیشہ اپنی بیٹی کا ساتھ دیا۔