سوئٹزرلینڈ: عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

برن: (آئی این ا ین) سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے والی خواتین کو 990 سوئس فرانک (990 ڈالر) جرمانہ جاری کرنے کے لیے ایک نئے قانون کا مسودہ تیار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کو بھیجے گئے مسودہ قانون میں نام کے ساتھ برقعے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے اور اس میں ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ سفارتی احاطے اور مذہبی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کے لیے کئی چھوٹ بھی شامل ہے، آرٹسٹک پرفارمنس اور اشتہارات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی آبادی کا تقریباً 5 فیصد مسلمان ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق بوسنیا اور کوسوو سمیت ترکی اور بلقان ریاستوں سے ہے، یورپ کے اندر، ڈنمارک، آسٹریا، نیدرلینڈز اور بلغاریہ میں عوام میں چہرے کو ڈھانپنے پر جزوی یا مکمل پابندی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں