ریاض: (آئی این این) بھارت کے انڈین آئیڈل کی طرز پر حکومت نے بھی ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو پروگرام کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام ’’سعودی آئیڈل‘‘ کا آغاز کیا، پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔
سعودی پروگرام ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر ہوگا۔
عرب آئیڈل کا پہلا مرحلہ دسمبر کے وسط سے شروع ہوگا جو تجرباتی نوعیت کا ہوگا، اس کے بعد 11 جنوری 2023 کو براہ راست شوز کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔