لاہور: (آئی این این) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سائفر ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور اس میں خیانت کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے، قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نشان عبرت بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔
ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے #مجھ_سے_سائفر_گم_گیا https://t.co/BNQcPoSjWy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 2, 2022
مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفرگم گیا۔