روحانی شخصیت بن گئی، انگلش میں قرآن پاک پڑھتی ہوں: اداکارہ متھیرا

لاہور: (آئی این این) پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ خود کو بدلنے کے لیے انگلش میں قرآن پاک پڑھتی ہوں کیونکہ اردو اور عربی میں کمزور ہوں۔ اب میں روحانی شخصیت بن گئی ہوں۔

متھیرا کا انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنی زندگی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیوں کے حوالے سے انکشاف کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے ذات میں تبدیلی چاہی تو تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔

متھیرا نے بتایا کہ میں نے کچھ چیزوں کو سمجھنے کےلیے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیونکہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا۔ میرا مقصد ہے میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوںکہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے زوال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب شوبز انڈسٹری میں ان کا عروج تھا تب وہ کم عمر اور نادان تھیں مگر اب وہ تیس سال سے زائد عمر کی ہو چکی ہیں اور یقینی طور پر وہ ذہنی طور پر بالغ اور بہتر ہو چکی ہیں۔ اللہ سے رجوع کیا اور زندگی پر سکون ہو گئی ہے۔

مجھے بُری عورت کہا اور سمجھا جاتا رہا، لوگ نفرت کرتے تھے، کوئی ساتھ نہیں بیٹھتا تھا اور لوگوں نے ساتھ دوری اختیار کر رکھی تھی۔ جب انہوں نے لوگوں کے رویے دیکھے اور ہر کسی نے انہیں بُرا اور خراب کہا، تب انہوں نے اللہ سے رجوع کیا اور سجدہ ریز ہوئیں، انہیں پیدا کرنے والے نے ان سے سوال نہیں کیا بلکہ انہیں ہر حال میں قبول کرکے انہیں پُرسکون بنایا۔ اب میں روحانی شخصیت بن گئی ہوں، اب انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور ہر وقت پُر سکون رہتی ہیں، جس پر ان کی والدہ اور بہن بھی پریشان ہوجاتی ہیں کہ انہیں کیا ہوا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں