بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مہندرا سنگھ دھونی نیوزی لینڈ کے کرکٹر اور انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے ڈیون کانوے کی شادی میں شریک ہوئے۔
کرکٹر کی شادی کی ایک تقریب کی کچھ ویڈیوز چنئی سپر کنگز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں جن میں سے ایک ویڈیو میں بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور ویسٹ انڈین کرکٹر براوو سمیت دیگر کھلاڑیوں کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔