لاہور: (آئی این این) رواں سال نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جیمی اوورٹن، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی رابنسن، کیٹن جیننگز، لیام لیونگسٹون، جیمز اینڈرسن، اولی پوپ، ویل جیکس، مارک ووڈ، جو روٹ، وکٹ کیپر بین فوکس اور جیک لیچ شامل ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آمد سے قبل لائنز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ ابوظہبی میں کھیلے گی، میچ 23 سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔