دلہن بنی حریم شاہ کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے عروسی لباس زیب تن کیئے تصویریں شیئر کی ہیں۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ نے ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے سفید پرلز والی جیولری کا انتخاب کیا۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں عابدہ پروین اور نصیبو لال کا نیا گانا ’تُو جھوم‘ چل رہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CZPqLgkBtAX/embed/captioned/?cr=1&v=14&wp=607&rd=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk&rp=%2F29-Jan-2022%2F1396531#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A761.4000000953674%2C%22ls%22%3A604.7000000476837%2C%22le%22%3A605.3000000715256%7D

واضح رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستانی بینکوں میں 2 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاؤنٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے کے لیے یہ خط لکھا ہے۔حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کر غیر ملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیر ملکی کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لے کر بیرونِ ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں