ایک منٹ لیٹ ہوئے تو دس منٹ اضافی کام کرنا پڑا کرے گا، برطانیہ میں نجی کمپنی کی جانب سے وارننگ پر مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
دفتر کے ایک ملازم نے سوشل میڈیا پر نوٹس شئیر کیا جس کے مطابق دفتر میں ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے پر چھ بجے کے بعد 10 منٹ اضافی کام کرنا ہوگا۔ اگر دو منٹ لیٹ ہوئے تو بیس منٹ اضافی کام کرنا ہوگا۔ ملازم نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ کام کرنے کی بدترین جگہ ہے جہاں تنخواہ بھی کم ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس نوٹس کو احمقانہ اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔