اسلام آباد: تھانہ رمنہ کے علاقے جی ٹین مرکز سے بچی کو اغوا کرنے والے اغوا کار کو عوام نے دھر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جی ٹن مرکز سےاغوا کار نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی معصوم بچی کے شور مچانے پر عوام نے اغوا کار کو پکڑ لیا۔اسلام آباد کے جی ٹین مرکز میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی۔اغواکار کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا جو گاڑی میں سوار تھا۔
اغواکار بچی کو پیسوں کی لالچ دے کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے جانا چاہ رہا تھا جس کی کوشش کو عوام نے ناکام بنا دیا اغوا کار کے ساتھ گاڑی میں سوار ایک اور شخص بھی موجود تھا جو کہ عوام کے حملے پر فرار ہوگیا۔ایس ایچ او رمنا کو اطلاع ملتے ہی بروقت وقوعہ پر پولیس ٹیمیں روانہ کی اور ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز شروع کردیا گیا.