اسلام آباد:(آئی این این) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے گزشتہ شب متاثر ہونے والی تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی اے نے لکھا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل آپٹک فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی/ کٹ کی وجہ سے چند مقامات پر دوران نصف شب متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروسز کو ایک گھنٹے کے اندر مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا، تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال ہیں۔
Technical fault/cut in PTCL optic fiber network due to unprecedented floods, which impacted Internet services at midnight at some locations, was repaired & restored within one hour.
All #internet services are working normally.— PTA (@PTAofficialpk) August 23, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ شب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہوئی تھیں جس کے بعد پی ٹی سی ایل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن چکا تھا۔