بھارتی انتہا پسندوں نے تاریخی قطب شاہی مسجد کے احاطے میں بت رکھ دیئے

حیدر آباد: (آئی این این ) بھارتی ریاست حیدر آباد میں ہندو انتہا پسندوں نے ایودھیہ کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی اور تاریخی قطب شاہی مسجد کے احاطے میں بت رکھ دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہندو انتہا پسندوں کو رکاوٹیں توڑ کر مسجد کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انتہا پسندوں نے مسجد کے احاطے میں بت رکھ کر مذہبی رسومات ادا کی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

خیال رہے کہ مطابق قطب شاہی مسجد 17ویں صدی میں بنائی گئی تھی اور حیدر آباد میں مسلمانوں کے عظیم ماضی کی نشانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں