گلوکار بلال سعید اور برطانوی پنجابی گلوکار ایزو کے مشترکہ گانے ‘جدائیاں ’ کی میوزک ویڈیو میں کترینہ کیف کی بہن بھی جلوہ گر ہوں گی۔
گلوکار کی جانب سے گزشتہ روز میوزک ویڈیو کا پوسٹر جاری کیا گیا جس پر کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کی تصویر موجود ہے۔ پوسٹر کے مطابق اس میوزک ویڈیو میں ایزابیل دکھائی دیں گی جو 28 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
بلال سعید اور گلوکار ایزو کے اشتراک سے بنایا گیا گانا 14 اکتوبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا۔ گانے کی ویڈیو اب پیش کی جائے گی۔