ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی فٹنس سے ان کی دوسری نند صبا علی خان متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پر اپنی بھابی کی تعریف کر دی۔
کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر یوگا کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت بریانی اور حلوہ کھا پی لیا، اب تھوڑا فٹنس پر توجہ دیتے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/CbZ0EizLu8M/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e726dc85-0145-4cc0-804e-72d9ea03bb10
اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا علی خان کا کہنا تھا کہ بھابی ، بریانی اور حلوے نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا، آپ آج کے دن بھی بہت خوبصورت سمارٹ نظر آ رہی ہیں اور پورا ہفتہ ہی خوبصورت نظر آ تی ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ گرمجوشی سے میرے گلے لگی۔