برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، طوفان کے باعث ہزاروں گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے، کئی مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
طوفان کے باعث 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، حکام نے عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، اس سے قبل آنے والے طوفان سے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب جو شہری گھروں سے باپر جا رہے ہیں ان کا حال کچھ اچھا نہیں ہے اور انہوں الگ الگ مشکلات کا سامنا ہے۔ برطانیہ میں طوفان کے دوران ایک شہری کی وگ ہی اُڑ گئی۔
ویڈیو میں برطانوی شہری کو سڑک کے کنارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جہاں اچانک تیز ہوائیں اس کی وگ بھی ساتھ لے گئیں، جس کے پیچھے بھاگ کر اس نے اپنی وک پکڑنے کی بھرپور کوشش کی۔