بالی ووڈ کے دبنگ خان اور ان کے والد کو بھی ملا دھمکی آمیز خط

ممبئی: بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار دبنگ خان (سلمان خان) اور ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکی آمیز خط مل گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

بھارت کے ایک اور پنجابی گلوکار و اداکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

نجی نیوز نے اس ضمن میں بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد معروف کہانی کار سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز خط ملنے پر ممبئی پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ دھمکی کس شخص یا گروہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممتاز بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک اور بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی پنجاب کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا کو بھی اس وقت قتل کیا گیا تھا جب ان سے سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

بھارتی ریپ اسٹار سدھو موسے والا قتل کیس کا پہلا ملزم گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کا قتل سرکاری سیکیورٹی واپس لیے جانے کے صرف ایک دن بعد کیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں ماری گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار جس نے سدھو موسے والا قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ لارنس بشنوئی پنجاب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (SOPU) کا سابق صدر ہے اور اس وقت راجستھان کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہا ہے۔

بھارتی مشہور پنجابی گلوکار اور کانگریسی رہنما سدھو موسے والا قتل

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 2018 میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں