ممبئی: (آئی این این) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔
شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی، جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔