موسم کا حال بتانے والوں نے ویک اینڈ کے دوران مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔
جس کے باعث جمعہ سے پیر کے دوران اسلام آباد، مری، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آئندہ ہفتے پھر بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے روزڈیرہ اسما عیل خان، اوکاڑہ, ساہیوال،پاکپتن،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہفتہ اوراتوار کو مری، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات ،کوہستان،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، حویلی اورراولاکوٹ میں چند مقامات پر برفباری ہو گی۔
Load/Hide Comments