ایک دن کمی کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

لاہور : (آئی این این) ایک دن کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر ایک روپیہ 27 پیسے اضافہ ہو گیا۔

ایک روپیہ 27 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی کرنسی میں 2 ماہ بعد بڑی کمی آئی تھی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کمی ہوئی تھی جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 5 پر ٹریڈ ہوا تھا۔

ادھر سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی 1987 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 40 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں