لاہور: (آئی این این) گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو قومی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی 20 سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔