ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، افغانستان کی پاکستان کیخلاف 2 وکٹ گر گئیں

لاہور:(ٓئی این این) ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف دو وکٹ گر گئی ہیں، دونوں اوپنر اننگز کا جارحانہ آغاز کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ٹاس

شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں۔

افغانستان اننگز

پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا، رحمان اللہ گرباز 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، حضرت اللہ زازئی نے 4 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

افغانستان کے خلاف اہم میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

افغانستان پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سپر فور کے میچ کے لئے افغان پلیئنگ الیون میں کپتان محمد نبی، نجیب اللہ زدران، وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، کریم جنت، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، فضل حق فاروقی، فرید احمد ملک اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔

اگر پاکستان یہ میچ جیت لیتا ہے تو ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلے گا، اس سے قبل سری لنکا دو میچ جیت کر پہلے ہی فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکا ہے جبکہ بھارتی ٹیم دو اور افغانستان ایک میچ ہار چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں