ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سر براہ فکر مند ہوگئے۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اےای اے) کو اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا خدشہ ہے ۔
ڈائریکٹرآئی اےای اےرافیل گراسی کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی تنصیبات اتوار کو بند کر دی تھیں لیکن پھر پیر کو کھول دی گئیں، جب تک صورتحال مکمل پُرسکون نہیں ہوتی، معائنہ کار دور رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں رافیل گراسی نے کہاکہ ایرانی حکومت نے ہمارے معائنہ کاروں کو بتا یا کہ جوہری تنصیبات سکیورٹی کے پیش نظر بند تھیں، یقیناً ہم ہمیشہ انتہائی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی 5 رکنی جنگی کابینہ نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی آرمی چیف نے بھی ایرانی حملے پر کہا تھا کہ ایران کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments