لاہور: (آئی این این) ملک بھر میں مسلسل مہنگا ہونے والے امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد امریکی کرنسی 240 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس اضافے کے ساتھ 40920 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔