کیا آپ اس ملک سے تنگ ہیں جس میں آپ رہتے ہیں؟ تو اگر آپ چاہیں تو آپ اپنا ملک بھی بنا سکتے ہیں۔ یہی خواہش ہے دو امریکی شہریوں کی، جنہوں نے نیا ملک بنانے کے لیے کریبیئن سمندر میں جزیرہ خرید لیا ہے۔
نجی جزیروں کا مالک ہونا صرف امیروں اور مشہور لوگوں کے لیے ایک انتہائی مراعات یافتہ تصور کی طرح لگتا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اس سے کہیں زیادہ ممکن ہے جتنا آپ نے سوچا ہوگا۔
مائیکل مائر نامی شخص کے مطابق وہ ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جس کی اپنی حکومت، کرنسی، پرچم اور قومی ترانہ ہو۔ وہ اب تک جزیرے پر تین سو لوگوں کو شہریت اور درجنوں افراد سے سرمایہ کاری کراچکے ہیں۔
جزیرے کو ’کافی کائے‘ کا نام دیا گیا ہے اوپر سے دیکھنے پر جزیرہ کافی کے بیج جیسا دکھائی دیتا ہے۔
”لیٹس بائی این آئی لینڈ” کے شریک بانی گیرتھ جانسن اور مارشل مائر کا 2018 میں شروع ہونے والا پروجیکٹ ان لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کر رہا ہے جو اپنا جزیرہ خریدنا چاہتے ہیں۔
دونوں نے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی اور کیریبین میں ایک غیر آباد جزیرے کی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے۔
سی این این کے ساتھ بات چیت میں جانسن کا کہنا تھا کہ اپنا ملک بنانے کا خواب کس نے نہیں دیکھا؟ خاص طور پر ٹرمپ کے بعد، بریگزٹ کے بعد، کوویڈ کی دنیا میں۔
دونوں اب تک تقریباً 100 فیصد شیئرز 25 مختلف ممالک کے سرمایہ کاوں کو فروخت کر چکے ہیں۔