لاہور: اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار یاسر حسین کی ہاتھی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے شوہر اداکار یاسر حسین آج کل تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں۔ جہاں دونوں نے ہاتھی پر سواری کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیں۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی پانی میں موجود ہے اور دونوں میاں بیوی ہاتھی پر سوار ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یاسر حسین نے 2019 میں ایک ایوارڈز شو کے دوران اداکارہ اقراء عزیز کو شادی کے لیے سب کے سامنے پروپوز کیا تھا جہاں پر انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی۔ وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ برس 2020 جولائی میں ان کا بیٹا پیدا ہوا جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔