اظہر علی 2023 میں بھی ووسٹر شائر کاؤنٹی کلب سے کھیلیں گے

اظہر علی 2023 میں بھی ووسٹر شائر کاؤنٹی کلب سے کھیلیں گے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے دوبارہ معاہدہ ہو گیا۔

ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ اظہر علی 2023 میں بھی ان کے کلب کی نمائندگی کریں گے۔

اظہر علی کا ووسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے رواں برس ڈیبیو سیزن تھا۔

ووسٹر شائر کاؤنٹی کے مطابق اظہر علی کی ڈیبیو سیزن میں کارکردگی اچھی رہی، اگلے سیزن میں بھی اظہر ہمارے اوورسیز پلیئر ہوں گے۔

کلب کے مطابق اظہر علی نے رواں برس کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے 8 میچز میں 607 رنز بنائے اظہر علی نے رائل لندن کپ میں نارتھنٹس کے خلاف 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں