وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ وزیر اعظم نے ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد سیکٹر ایچ 12 میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نےجنگل میں آگ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے۔لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے۔
وزیراعظم نے وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو اسلام آباد میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے حکمتِ عملی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے