اسرائیل پورے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اعلیٰ سطح تفتیش کاروں کی رپورٹ جاری، رپورٹ میں فلسطین کو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی ریاست کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں دہائیوں سے جاری تشدد کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے، اسرائیل پورے فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کو فلسطین سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہو گا، فلسطینیوں کی زمینوں سے صرف قبضہ ختم کرنا ہی کافی نہیں ہو گا، اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی بند کرنا ہوں گی۔

اقوم متحدہ نے گزشتہ سال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کمیشن تشکیل دیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو مستقبل میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بہت کچھ کرنا ہو گا، 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا، مشرقی یروشلم پر قبضے کو عالمی برادری نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطین کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے، اقوم متحدہ نے گزشتہ سال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کمیشن تشکیل دیا تھا، غزہ اور مشرقی یروشلم میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں قائم ہیں، اسرائیلی آبادکاروں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے، ان علاقوں میں فلسطینوں کی آبادی 30 لاکھ سے زائد ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور حماس کی جانب سے اقوم متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں