لاہور: (آئی این این)اذلان شاہ ہاکی کپ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، نائب کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر سپیشلسٹ مبشر علی نے استعفیٰ دے دیا، لیگز کھیلنے میں مصروف دیگر بارہ کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ میں شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ اور پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔
لیگز کھیلنے میں مصروف دوسرے 12 کھلاڑیوں کی کراچی میں شروع ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے تربیتی کیمپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔