لاہور: (آئی این این) معروف اداکارہ ریشم نے خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے مقام پر دریا میں پلاسٹک پھینکنے پر عوام سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ریشم کی جانب سے دریا میں پلاسٹک پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مچھلیوں کے لیے خوراک پھینکنے سمیت دریا میں پلاسٹک پھینک رہی ہیں۔
ویڈیو اداکارہ نے فیس بک پر شیئر کی تھی، جس میں اپنی کار سے پلاسٹک سمیت خوراک نکال کر دریا میں پھینکتی دکھائی دے ہی ہیں
اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر خوب تنقید بھی کی اور ان کے عمل کو انتہائی افسوس ناک اور شرمناک قرار دیا تھا۔
I am genuinely surprised seeing #Resham this unacceptable act because I thought she is a bit more educated than the rest of them. Serious disappointment. pic.twitter.com/B8TzCwTchk
— Maat (@mayet1111) September 12, 2022
دوسری طرف نجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے معافی مانگ لی اور دعویٰ کیا کہ میرا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا، دماغی مسائل کا شکار ہوں۔ چونکہ دو بار کورونا کا شکار ہو چکی ہوں اور دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔ کورونا کی وجہ سے اپنے اکلوتی بھائی کو بھی کھویا اور اس سے صحت یابی کے بعد مختلف ذہنی مسائل سے دوچار ہیں۔ ملک میں ان کی ویڈیو سے بہت بڑے مسائل ہو رہے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کیے جا رہے ہیں اور خواتین پر تشدد کرنا عام اور معمولی بات ہو چکی ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چارسدہ جا رہی تھی تو راستے میں دریا میں مچھلیوں سمیت دیگر مخلوق کے لیے خوراک پھینکی مگر لوگوں نے ان کے عمل پر تنقید کی۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگوں نے ان کے اچھے کاموں کو چھوڑ کر ان کی ایک ویڈیو پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔