میلبورن: (آئی این این) آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا، ایرون فنچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔
36 سالہ ایرون فنچ نے اپنے کیریئر میں145 ون ڈے میچز میں آسڑیلیا کی نمائندگی کی، انہوں نے39 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 5401 رنز بنائے۔
ایرون فنچ نے اس سے قبل ورلڈ کپ 2023 تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال میں وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچوں میں بھی وہ 5 اور صفر پر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں بھی ان کا سب سے بڑا سکور 15 رہا تھا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ بہترین وقت ہے کہ اگلے کپتان کو ابھی سے ٹیم تیار کرنے کا موقع دوں۔