کورونا کی چھٹی لہر، مزید 2 افراد لقمہ اجل،290 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: (آئی این این) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 570 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.75 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں