چینی بچے نے جوڑی رقم پاکستانی سیلاب متاثرہ بچوں کو دیکر سب کے دل جیت لیے

بیجنگ: (آئی این این) چین کے ننھے منگ شوان نے سال بھر کی جمع پونجی سیلاب متاثرہ بچوں کے لیے عطیہ کر کے پاک چین دوستی کا عملی نمونہ پیش کر دیا۔

چین اور پاکستان کی دوستی نہ صرف حکومتی سطح پر بہت مضبوط ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بچوں کی مدد کیلئے چینی بچے بھی میدان میں آگئے۔

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بچے کی تصویر شیئر کی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی بچہ منگ یوآن اپنے پیسے اٹھائے آ رہا ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ چینی بچے نے نئے سال کی تقریباً کے لیے جوڑی رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے بچوں کو دے دی۔

معین الحق نے چینی مثال بھی شیئر کی جس کے مطابق جو کچھ تمہارے پاس وہ سب امداد کر دو۔

پاکستانی سفیر نے مزید لکھا کہ یہ واقعی دل کو چھو لینے والا ہے۔

انہوں نے آخر میں بچے کا شکریہ اد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں