پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافہ، بنگلا دیش میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

ڈھاکا:(آئی این این) بنگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

بنگلادیش میں ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مظاہرین نے حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

واضح رہے کیہ بنگلادیش کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 51 اعشاریہ سات فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 42 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، عالمی سطح پر تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے سبب بنگلادیش کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش نے آئی ایم ایف سے 4 ارب ڈالر قرض کے لیے درخواست بھی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں