پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی:(آئی این این)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلزپارٹی اورشہباز شریف میں پڑ گیا ہے، عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کےالگ ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے جہاز میں سمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا، پس پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہونگے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے، وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظارنہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں