پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے مو قع پر ایس ایس ڈی او اور انفو نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر سید کوثر عباس کی جا نب سے قوم کو اہم پیغام

اسلام آباد (آئی این این) ایس ایس ڈی او اور انفو نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی عدم استحکام سے گزر رہا ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام قائد اعظم کے مقصد کو بھول گئی ہے کہ یہ وطن کس لیے بنا تھا.

قوم کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کے جب تک پاکستان کا ہر شہری ملک و قو م کی بہتری کے لیے اپنا اپنا کردار ادا نہیں کرے گا قوم کسی صورت ترقی نہیں کر سکتی.

سید کوثر عباس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اپنا کردار ادا کریں گے تو ہم آئندہ آنے والے وقت میں پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک دیکھیں گے جس میں انصاف ہو گا اور قا نون کی پا سداری ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں