کراچی: (آئی این این) پاکستان میں آسٹریلیا طرز کی وکٹیں بنانے کا کام التوا کا شکار، ملک میں بارشیں اور سیلابی صورتحال کے باعث منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔
آسٹریلیا سے درآمد کی گئی مٹی کراچی پورٹ پر تو پہنچ گئی لیکن تاحال کسٹم کلئیرنس نہ ہوسکی، ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب صورتحال بھی التوا کا باعث بنی، سمتبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آمد سمیت مصروف ڈومیسٹک شیڈول کے باعث رواں سال منصوبہ ناممکن نظر آرہا ہے۔
ستمبر میں ٹی 20 سیریز کے بعد ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے دوبارہ پاکستان آئے گی، آسٹریلوی کیوریٹر ڈیمن ہوف بھی دورہ کر چکے ہیں، پاکستان کو ایشیا کپ اور چمپئینز ٹرافی کی بھی میزبانی کرنی ہے۔