اسلام آباد: (آئی این این) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا۔
حکومت کی طرف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 اگست 2022ء کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 22 ستمبر 2022ء کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کرنے کا کہا گیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973کے قاعدہ 4کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی تھی۔
دوسری طرف ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 22 ستمبر کے بجائے آئندہ ماہ کی 20 اکتوبر کو ہو گا۔ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔