وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر عہدے سے مستعفی

لاہور: (آئی این این) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفی دیدیا ، ہاشم ڈوگر نے تحریری استعفی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو پیش کر دیا ۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیر داخلہ کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں صحت کے چند مسائل کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے طور پر کام کرنا اچھا تجربہ تھا اپنی ذاتی مصروفیات اور طبی وجوہات کے باعث مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا میں اپ اور پارٹی چیرمین کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔

ذرائع کے مطابق شروع دن سے ہاشم ڈوگر کو پارٹی کے مرکز میں بیٹھے اہم رہنماؤں کے شدید دباو کا سامنا تھا۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاسوں میں بھی انکو مختلف واقعات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پچیس مئی کے واقعات میں بڑے افسران اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ان ہر پارٹی کے مخلتف حلقوں کی جانب سے کئی بار تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا کے کارکنون کے گرفتاری پر بھی انکو ہدف تنقید بنایا گیا۔ پارٹی کے کچھ حلقے فواد چودھری اور کچھ حلقے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ کے منصب پر دیکھنا چاہتے تھے۔

ہاشم ڈوگر نے بظاہر ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیاہے لیکن وہ پارٹی کے اہم رہنماون کی جانب سے شدید تنقید اور دباو میں تھے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی بھی کئی بار انکو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں