وزیر اعظم کا بند پاور پلانٹس فوری بحال کرنے کا حکم، لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد: (آئی این این) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح طور پر بتائی جائںک۔ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں توانائی بحران نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے، مختلف علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، بجلی کا شارٹ فال سات ہزار سات سو ستاسی میگاواٹ ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں