مس یونیورس ہرناز سندھو کے خلاف بھارتی اداکارہ عدالت چلی گئیں

بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر اپاسنا سنگھ نے مس یونیورس ہرناز کور سندھو کے خلاف پنجابی فلم کا کانٹریکٹ توڑنے پر عدالت میں درخواست داخل کر دی ہے۔

اپاسنا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہرناز سنگھ کو مس یونیورس بننے سے قبل اپنی فلم ‘بھائی جی کٹاں گے’ میں کام کرنے کا موقع دیا تھا، لیکن اب جب وہ مس یونیورس بن گئی ہیں تو کانٹریکٹ کے مطابق فلم پروموشن کے لیے وقت نہیں دے رہی ہیں۔

اپاسنا سنگھ کی جانب سے چندیگڑھ کی عدالت میں ہرناز سندھو کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہرناز سندھو نے ان کے ساتھ فلم کا کانٹریکٹ سائن کیا تھا لیکن اب وہ کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلم کی پروموشن کے لیے وقت نہیں دے رہی ہیں۔

ہرناز سندھو نے دسمبر2021 میں مس یونیورس کا مقابلا جیتا تھا، اس سے قبل سشمیتا سین، لارا دتا بھی مس یونیورس کا خطاب جیت چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں